جہلم میں ریلوے ٹریک تباہ کرنے کی کوشش ناکام دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

دہشت گرد نے اپنے آپ کو دستی بم سے اڑایا، ڈی پی او جہلم


ویب ڈیسک January 28, 2016
دہشت گرد ڈومیلی موڑکے قریب کالا پل ریلوے ٹریک پر دھماکا خیزمواد نصب کررہا تھا،فوٹو: فائل

دینہ میں دہشت گرد نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام ہونے پر خود کواڑا لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جہلم کے قریب ڈومیلی موڑ کے قریب دہشت گرد دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالاپل ریلوےٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کررہا تھا، اس دوران وہاں رہنے والے لوگوں اورموٹروے پولیس نے دیکھ لیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو پہلے اس نے فائرنگ کردی جس کے بعد فرارکا راستہ نا پاکراس نے دستی بم سے اپنے آپ کو ہی اڑا لیا۔

واقعے کے بعد پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ۔ جائے وقوع سے شواہد اوردہشت گرد کے اعضا اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے امکان پرسرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے