نائیجیریا میں 12 سالہ خودکش بمبار کے حملے میں 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

حملہ آور نے بازار میں گہما گہمی کی جگہ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، عینی شاہدین


ویب ڈیسک January 29, 2016
حملہ آور نے بازار میں گہما گہمی کی جگہ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، عینی شاہدین، فوٹو؛ فائل

نائیجیریا کے بازار میں 12 سالہ خودکش بمبار کے حملے میں 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں 12 سالہ لڑکے نے بھرے بازار میں خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا اور خود کش حملہ آور کی عمر تقریباً 12 برس تھی جس نے بازار میں نہایت گہماگہمی اور رش والی جگہ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم ماضی میں خود کش حملوں کے لیے جنگجو تنظیم داعش کی جانب سے بچوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے اس لیے خدشہ ہے کہ اس کارروائی میں بھی داعش ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے