عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے چھٹی بارآسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا

جوکووچ نے اہنے حریف اینڈی مرے کو 6-1,7-5 اور 7-6سے شکست دی


ویب ڈیسک January 31, 2016
جوکووچ نے اہنے حریف اینڈی مرے کو 6-1,7-5 اور 7-6سے شکست دی، فوٹو : اے ایف پی

ٹینس کی دنیا کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کے فائنل میں انگلینڈ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر ملیبرون میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شاندار مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن سربین کھلاڑی کی صلاحیتوں کے سامنے ان کے حریف اینڈی مرے کی ایک نہ چل سکی اور 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مقابلے کو جوکووچ نے 6-1,7-5 اور 7-6سے جیت کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ یہ نوواک جوکووک کے کیریئر کا 11واں گرینڈ سلم ٹائٹل تھا اور وہ اب تک سب سے زیادہ گرینڈ سلم جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں