پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 جہازوں کی خریدوفروخت پر بھارتی اعتراض بلاجواز ہے مشیرخارجہ

بھارت خود روس اور امریکا سے اسلحہ کی خریداری میں مصروف ہے، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک February 15, 2016
بھارت خود روس اور امریکا سے اسلحہ کی خریداری میں مصروف ہے، سرتاج عزیز، فوٹو؛ فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارت کی جانب سے اعتراضات افسوسناک اور بلا جواز ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹیجک توازن کا برقرار رکھنا بہت اہم ہے لیکن پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارت کی جانب سے اعتراضات انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود روس اور امریکا سے اسلحہ کی خریداری میں مصروف ہے لیکن امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کرنے پر بھارت کا شورشرابہ بلاجواز ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکا کا مؤقف انتہائی واضح ہے کہ ایف 16 طیارے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دیئے گئے ہیں جب کہ 2012 سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں واضح بہتری آرہی ہے۔

مقبول خبریں