پاکستان ایئرویز پی آئی اے کی ذیلی ایئرلائن کے طور پررجسٹرڈ

پاکستان ائیر ویز سے قومی ایئر لائن کی خدمت کے معیار میں بہتری آئے گی، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک February 20, 2016
پاکستان ائیر ویز سے قومی ایئر لائن کی خدمت کے معیار میں بہتری آئے گی، ترجمان پی آئی اے فوٹو:فائل

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرویز کو پی آئی اے کی ذیلی ایئرلائن کے طور پر رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان ایئرویز کو پی آئی اے کی ذیلی ایئر لائن کے طور پررجسٹرڈ کرایا گیا ہے جب کہ اس اقدام کا مقصد قومی ایئر لائن کی کارکردگی اور خدمت کے معیار میں بہتری لانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا جب کہ احتجاج کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے پراسرار واقعے میں پی آئی اے کے 2 ملازمین جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں