سرجانی پولیس نے اغواکیے گئے تاجرکوبازیاب کرالیا

ایس ایچ اوسرجانی نے بتایاکہ بازیاب شخص ڈالمیاکارہائشی ہے اور اس کی سبزی منڈی میں5دکانیں اورایک یوٹیلیٹی اسٹورہے


Staff Reporter November 07, 2012
ایس ایچ اوسرجانی نے بتایاکہ بازیاب شخص ڈالمیاکارہائشی ہے اور اس کی سبزی منڈی میں5دکانیں اورایک یوٹیلیٹی اسٹورہے فوٹو فائل

سرجانی ٹائون پولیس نے17 روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے سبزی منڈی کے تاجر کو بازیاب کرالیا۔

پولیس نے روزی گوٹھ میں ایک مکان سے رسیوں میں جکڑے ایک شخص مشتاق تنولی ولدولایت خان تنولی کوبازیاب کرلیا۔ایس ایچ اوسرجانی راشد گبول نے بتایاکہ بازیاب شخص ڈالمیاکارہائشی ہے اور اس کی سبزی منڈی میں5دکانیں اورایک یوٹیلیٹی اسٹورہے۔

مشتاق تنولی کونامعلوم اغوا کاروں نے19 اکتوبرکونیوسبزی منڈی کے قریب سے اغواکیاتھا اورویران مکان میں رکھاہواتھا،واقعے کے وقت پولیس گشت کررہی تھی کہ ایک ویران جگہ پرایک گھرمیں روشنی دیکھ کرپولیس موقع پر پہنچی،دستک دینے پرکوئی گھر سے باہرنہیں آیاجس پراہلکارگھرمیں داخل گئے،موقع پرکوئی ملزم موجودنہیں تھا تاہم بازیاب ہونے والے شخص کے بیان سے ملزمان کاپتہ لگالیاگیاجنہیں بہت جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔