پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ نے موسم سرمامیں نانگاپربت کی چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

نانگا پربت کی چوٹی موسم سرمامیں کسی بھی ٹیم کی جانب سےپہلی مرتبہ سرکی گئی ہے۔


ویب ڈیسک February 26, 2016
نانگا پربت کی چوٹی موسم سرمامیں کسی بھی ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ سرکی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ نے اسپین اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کے ہمراہ موسم سرما میں نانگاپربت کی چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ نے اسپین اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کے ہمراہ پہلی بار موسم سرما میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم میں پاکستان کے علی سدپارہ ،اسپین کے ایلکس ٹیکسی کون اور اٹلی کے سیمونےماروکے شامل ہیں جب کہ نانگا پربت کی چوٹی موسم سرمامیں کسی بھی ٹیم کی جانب سےپہلی مرتبہ سرکی گئی ہے۔



واضح رہے کہ نانگا پربت کا شمار دنیا کی نویں جب کہ پاکستان کی دوسری بلند چوٹی میں کیا جاتا ہے جس کی اونچائی 8126 میٹر ہے۔

مقبول خبریں