ریاستی اداروں کوخوفزدہ کرنا ن لیگ کا پرانا ہتھکنڈہ ہے ترجمان تحریک انصاف

شہباز شریف نے بیشتر صوبائی محکموں میں آڈٹ حکام کا داخلہ غیر رسمی انداز میں بند کر رکھا ہے، نعیم الحق


ویب ڈیسک March 05, 2016
شریف برادران کو ذاتی تشہیر کا شوق ہے تو بیرون ملک جمع کی گئی ذاتی دولت خرچ کریں، نعیم الحق فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ خوف اورترغیب کے ذریعے نیب اوردیگر ریاستی اداروں کو فرائض کی بجا آوری سے باز رکھنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا ہتھکنڈہ ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ شریف خاندان نے جس غیرشفاف اندازمیں صوبائی اورقومی خزانے کو انتہائی متنازعہ منصوبوں میں جھونکا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، خوف اورترغیب کے ذریعے نیب اوردیگر ریاستی اداروں کو فرائض کی بجا آوری سے بازرکھنا پرانا مسلم لیگی ہتھکنڈہ ہے، شہباز شریف نے بیشتر صوبائی محکموں میں آڈٹ حکام کا داخلہ غیر رسمی انداز میں بند کررکھا ہے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان کی تشہیرکے لیے اشتہاروں پرخرچ کئے جانے والے اربوں روپوں کا بھی حساب کیا جانا چاہئیے، شریف برادران کو ذاتی تشہیرکا اتنا ہی شوق ہے تو قومی سرمائے کی بجائے بیرون ملک جمع کی گئی ذاتی دولت خرچ کریں۔

مقبول خبریں