پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین بورڈکی زبان بار بار پھسلتی رہی

پاکستانی ہائی کمشنر کانام عبدالباسط کے بجائے باسط علی لیتے رہے۔


Sports Reporter March 12, 2016
پاکستانی ہائی کمشنر کانام عبدالباسط کے بجائے باسط علی لیتے رہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زبان بار بار پھسلتی رہی۔

بھارتی ہوم سیکریٹری سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کانام عبدالباسط کے بجائے باسط علی لیتے رہے۔ بعدازاں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ ممبئی اور کولکتہ میں بھارتی عوام بھی پاکستان ٹیم کا خوشدلی سے استقبال کریں گے، انہیں یاد دلایا گیا کہ ممبئی میں گرین شرٹس کا کوئی میچ شیڈول نہیں کیا گیا، پریکٹس میچ متاثر ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ مقامی بنگال ٹیم سے ہفتے کا مقابلہ تو نہیں ہوسکا لیکن اتوار کو سری لنکا کے مقابل ہونگے۔