لاطینی امریکی ریاست ایکواڈور کا فوجی طیارہ گرکر تباہ 22 اہلکار ہلاک

طیارے میں 19 فوجی، 2 پائلٹ اور ایک مکینک سوار تھا۔


ویب ڈیسک March 16, 2016
طیارے میں 19 فوجی، 2 پائلٹ اور ایک مکینک سوار تھا۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: لاطینی امریکی ریاست ایکواڈور میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 22 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کی ریاست ایکواڈور کے مشرقی صوبے پوستازا میں فوجی طیارہ ایمازون کے جنگلات میں گر کر تباہ ہوگیا جب کہ طیارے میں سوار تمام 22 فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوجی طیارے کے حادثے سے متعلق خبر کی تصدیق کرتے ہوئے صدر رافیل کوریا نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں بتایا کہ طیارہ حادثہ اور اس میں فوجیوں کی ہلاکت بڑا سانحہ ہے، طیارے میں 19 فوجی، 2 پائلٹ اور ایک مکینک سوار تھا جب کہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔

دوسری جانب فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ میں سوار فوجی تربیت کے لئے جارہے تھے کہ ایمازون کے جنگلات میں گر کر تباہ ہوگیا جب کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ اور اس کے پر دور دور تک پھیل گئے تاہم جائے وقوعہ سے طیارے کا ملبہ اکٹھا کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

مقبول خبریں