پاکستانی اور بھارتی کرکٹ فینز کے ٹرینڈ نے فیس بک کے بانی کو بھی متاثر کردیا

پاکستان اور بھارت میں  کے فینز میں فیس بک ٹرینڈ دلچسپ ہے اس سے امن کا اظہار ہوتا ہے، مارک زکربرگ


پاکستان اور بھارت میں  کے فینز میں فیس بک ٹرینڈ دلچسپ ہے اس سے امن کا اظہار ہوتا ہے، مارک زکربرگ، فوٹو؛ فائل

اس وقت دنیا انٹرنیٹ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کی اسیر نظر آرہی ہے اور کوئی بھی ایونٹس ہو سوشل میڈیا کے ذریعے کروڑوں لوگوں تک پہنچ جاتا ہے جب کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے پاکستانی اور بھارتی عوام نے تو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے درمیان امن کا نشان بنا دیا ہے اور انہوں نے فیس بک پر اپنی پروفائل تصاویر کے گرد مخالف کھلاڑیوں کی تصاویرلگا کر امن اور محبت کا پیغام دے دیا ہے جس سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

ابھی پاک بھارت ٹاکرے کو 2 روز باقی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ماحول گرم ہوچکا ہے لیکن اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں افراد نے اپنی اپنی حکومتوں کو امن کا پیغام بھی دیناشروع کردیا ہے جس کے لیے پاکستانی ٹیم کے مداح بھارتی کھلاڑیوں کی اور بھارتی ٹیم کے مداح پاکستانی کھلاڑیوں کے تصاویر یا پھر پاکستانی اپنی پروفائل تصاویر پر بھارت جھنڈے کا رنگ اور بھارتی پاکستانی جھنڈے کا رنگ بنا کر امن کا پیغام دے رہے ہیں۔ فیس بک پر ہیش ٹیگ پروفائل فار پیس اس وقت سب سے بڑا ٹریند بن چکا ہے جس میں مخالف ٹیموں کے جھنڈوں کے رنگ لگا ئے جا رہے ہیں۔



اس حیرت انگیز اور خوشگوار تبدیلی سے فیس بک کے بانی زکر برگ بھی متاثر ہوئے بھی نہ رہ سکے اور فیس بک پر اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں فیس بک پر وائرل ہونے والا یہ ٹرینڈ دلچسپ ہے کہ پاکستانی فین بھارتی کھلاڑیوں کی جب کہ بھارتی فین پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویراپنی تصویر کے گرد لگا رہے ہیں اس سے دونوں ملکوں کے عوام کا ایک دوسرے کے لیے امن کا اظہار ہوتا ہے۔