راولپنڈی میں بسنت منانے والوں کے خلاف کارروئیاں 96 پتنگ باز گرفتار

گرفتار افراد کے قبضہ سے 1050پتنگیں ،99 ڈوریں برآمد کی گئی ہیں، ترجما ن راولپنڈی پولیس


ویب ڈیسک March 19, 2016
شہر بھر کے مختلف تھانوں میں پتنگ بازوں کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: پولیس نے پنجاب حکومت کی ہدایات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 96 پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر بھرمیں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیواں جاری ہیں، جس کے تحت گزشتہ 3 روزکے دوران مختلف علاقوں سے 96 پتنگ بازوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک ہزار 50 پتنگیں اور بڑی مقدار میں مانجھا اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کلیئے گئے افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ دیگر قانونی کارروائیوں بھی جاری ہیں۔

مقبول خبریں