سابق برطانوی وزیراعظم کا شازیہ اورکائنات کو فون

گورڈن برائون نے خیریت دریافت کی،ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.


Numainda Express November 11, 2012
مینگورہ ‘ملالہ کے ساتھ زخمی ہونیوالی طالبات کائنات اور شازیہ ملالہ ڈے پراظہار خیال کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن برائون نے ملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبات شازیہ اور کائنات کو فون کرکے ان کی خیر یت دریافت کی اور انھیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون نے ملالہ یوسفزئی کے ساتھ زخمی ہونیوالی طالبات شازیہ اورکائنات کوفون کر کے شازیہ اور کائنات کی خیریت دریافت کی ، انھوں نے واقعے کی مذمت کی اورانھیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انھوںنے شازیہ سے پوچھا کہ وہ مستقبل میں کیا بننا پسندکریں گی توانھوں نے کہاکہ میں مستقبل میںڈاکٹر بننا پسندکرونگی۔