وزیراعظم نوازشریف اور صدر ممنون حسین کی برسلز دھماکوں کی مذمت

کوئی مذہب قتل عام کی ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا، صدر، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 22, 2016
کوئی مذہب قتل عام کی ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا، صدر، وزیراعظم، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف اور صدر ممنون حسین نے برسلز دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور صدر ممنون حسین کی جانب سے برسلز دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ صدر اور وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں، کوئی مذہب قتل عام کی ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں 7 بم دھماکوں میں اب تک 30 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

مقبول خبریں