مظفرگڑھ میں آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

واقعے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک March 27, 2016
ایک ماہ کے دوران پنجاب میں آئل ٹینکرز کو پیش آنے والے حادثات میں اب تک 24 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں فوٹو:فائل

لاہور: ہفتے اور اتوار کی رات آئل ٹینکر الٹنے کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ واقعہ اچانک ہوا کہ ارد گرد موجود لوگوں کو اپنے بچاؤ کا بھی موقع نہ ملا اور 14 افراد اس کی لپیٹ میں آگئے۔ 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ملتان کے نششتر اسپتال بھجوادیا گیا۔

نشتر اسپتال میں علاج کے دوران 3 افراد جاں بھق ہوگئے ہیں جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پنجاب میں آئل ٹینکرز کو پیش آنے والے حادثات میں اب تک 24 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں