ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی دفاع کی مشقوں کا آغاز

مشقوں میں ڈرون طیارے اور 8000 فوجی شریک ہیں، جنرل اسماعیل۔


ویب ڈیسک November 13, 2012
مشقوں میں ڈرون طیارے اور 8000 فوجی شریک ہیں، جنرل اسماعیل۔ فوٹو: رائٹرز

لاہور:

ایران نے بڑے پیمانے پر فضائی دفاع کی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے،جن میں لڑاکا طیارے اور زمینی ایئر ڈیفنس نظام حصہ لے رہے ہیں۔


ایرانی ایئر ڈیفنس کے سربراہ جنرل اسماعیل کے مطابق مشقوں میں ڈرون طیارے اور 8000 فوجی شریک ہیں۔ یہ فوجی مشقیں ملک کے مشرقی حصے میں کی جا رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان مشقوں کا مقصد اسرائیل کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں کا جواب دینا ہے اور یہ مشقیں 7 روز تک جاری رہیں گی۔


ایرانی حکام کے مطابق ان مشقوں میں ایران کی مشرقی سرحد پر فوجی مہارت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔