جامعہ اردوگلشن کیمپس طلبا تنظیموں میں تصادم 2 افراد زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرزکی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی۔


Staff Reporter November 14, 2012
رینجرز نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا. فوٹو: ای نیوز

وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم ہوگیا۔

تصادم کے باعث 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے، رینجرز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں دو طلبا تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

اس دوران 2 طلبا معمولی زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرزکی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ رینجرز نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ،علاقہ پولیس نے گرفتاریوں سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔