بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نےدعویٰ کیا ہے کہ میں اپنی آنے والی فلم میں ایسا غضب کاڈانس کروں گی کہ لوگ اسے دیکھ کر ہوش کھوبیٹھیں گے۔
مادھوری کی نئی آنے والی فلم ڈانس اور گائیکی سے بھرپور ہو گی، اس فلم میں مادھوری ڈکشٹ ہر انداز پر رقص کریں گی، فلم میں مادھوری ڈکشٹ ڈانس کنگ پربھو دیوا کے ساتھ نظر آئیں گی، 12 سال قبل پربھو دیوا اور مادھوری ڈکشٹ نے فلم ''پکار'' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
مادھوری کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں ایسا ڈانس کریں گی کہ شائقین ہوش کھو بیٹھیں گے اورفلم ''پکار'' کی یادتازہ ہوجائےگی۔