پاکستان سپر لیگ منافع بخش قرار

پی ایس ایل کے اثرات ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں، نجم سیٹھی


Sports Reporter April 15, 2016
پی ایس ایل کے اثرات ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کو منافع بخش قرار دیدیا گیا۔

بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بتایا کہ اولین ایڈیشن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، اس کے اثرات ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں، اسپانسرز کی توجہ بھی حاصل ہوئی، انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک ہونے والی ٹیموں اور دیگر متعلقہ افراد کے تحفظات نوٹ کرلیے، ان مسائل پر قابو پانے کیلیے کام کیا جائے گا۔