مادھوری فلم نگری میں واپسی کے لیے اچھی کہانی کی منتظر

ویب ڈیسک  بدھ 20 اپريل 2016
اداکاری میرا پہلا پیار ہے جس سے دوری کسی صورت برداشت نہیں، بالی ووڈ اداکارہ فوٹو؛ فائل

اداکاری میرا پہلا پیار ہے جس سے دوری کسی صورت برداشت نہیں، بالی ووڈ اداکارہ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں ڈانسنگ کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ فلم نگری میں واپسی کے لیے اچھے اسکرپٹ کی منتظر ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ابودھ‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ’’رام لکھن‘‘ سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلمیں دیں جب کہ اداکارہ نے شادی کے بعد فلمی دنیا سے طویل عرصہ کنارہ کشی اختیارکی جس کے بعد وہ فلم نگری میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں لیکن وہ ایک بار پھر فلم نگری میں جلوے بکھیرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اداکاری میرا پہلا پیار ہے جس سے دوری کسی صورت برداشت نہیں، اگر کوئی بھی اچھی اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تو فوری کام کی حامی بھر لوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم’’گلب گینگ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن وہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔