اسحاق ڈار نے عمران خان کو اثاثوں کے فرانزک آڈٹ کی پیشکش کردی

مجھ پرلگےالزامات ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑکرسزا بھگتنے کو تیار ہوں،اسحاق ڈارکی جاوید چوہدری کے پروگرام میں گفتگو


ویب ڈیسک April 26, 2016
عمران خان کا کوئی بھی چیلنج قبول کرنے کو تیار ہوںاسحاق ڈارکی میزبان جاوید چوہدری کے پروگرام میں گفتگو فوٹو:فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اثاثوں کے فرانزک آڈٹ کی پیشکش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے پیشکش کی وہ اپنے اثاثوں کے فرانزک آڈٹ کے لئے تیار ہیں،عمران خان بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں اور اس کا فرانزک آڈٹ کرائیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی بھی چیلنج قبول کرنے کو تیار ہوں، عمران خان اور میرے 20 سالوں کے اثاثوں کا فرانزک آڈٹ کرالیا جائے، اگر مجھ پر لگے الزامات ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ کر سزا بھگتنے کو تیار ہوں اور اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو عمران خان بطور سزا سیاست چھوڑ دیں گے۔

مقبول خبریں