بالی ووڈ فلم ’’باغی‘‘ ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گئی

پاکستان میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے ریلیز ہونیوالی فلم ’’باغی‘‘ نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔


ویب ڈیسک April 30, 2016
پاکستان میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے ریلیز ہونیوالی فلم ’’باغی‘‘ نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے ریلیز ہونے والی فلم ایکشن تھرل اور رومانوی فلم ''باغی'' نے دنیا بھر میں باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور ریلیز کے پہلے ہی روز 17 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

بالی ووڈ کی ایکشن تھرل اور رومانوی فلم ''باغی'' نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے جس کے بعد فلم رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے بھارت بھر میں ریلیز کے پہلے روز 11 کروڑ 87 لاکھ اور دنیا بھر سے 5 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔



دوسری جانب پاکستان میں بھی بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف اور شردھا کپور کی فلم سب سے بڑے ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے ریلیز کی گئی جس نے پاکستان میں بھی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جب کہ ملک بھر کے سنیما گھروں میں فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے جس کے بعد فلم کی پاکستان میں ریکارڈ کمائی کی توقع کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں