کمل ہاسن اپنی بیٹی شروتی ہاسن کے ساتھ پہلی بار فلم میں جلوہ گر ہوں گے

شروتی میری بیٹی ہی نہیں ایک بڑی اسٹار ہے جسے بطور اداکار فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، لیجنڈری اداکار


ویب ڈیسک April 30, 2016
شروتی میری بیٹی ہی نہیں ایک بڑی اسٹار ہے جسے بطور اداکار فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، لیجنڈری اداکار، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن اور ان کی بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن پہلی بار فلم''سباش نیدو'' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ میں بڑے اداکاروں کے بچے بھی فلم دنیا سے وابستہ ہوجاتے ہیں جس کے باوجود فلموں میں اپنے والدین کے ساتھ انہیں کم ہی کام کرنے کا موقع ملتا ہے تاہم اب یہ خوش قسمتی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شروتی ہاسن کے نصیب میں آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ''چاچی 420'' سے شہرت کی بلندیوں پہنچنے والے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں ان کی بیٹی شروتی ہاسن بھی مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم ''سباش نیدو'' کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی جسے ہندی، تامل اور تیلگو میں بنایا جائے گا۔ دوسری جانب اداکار کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ شروتی میری بیٹی ہی نہیں ایک بڑی اسٹار ہے جسے بطور اداکار فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں