تیرا کیا بنے گا کالیا وفاقی وزیر خواجہ آصف کی تحریک انصاف پر فلمی انداز میں تنقید

تیرا كیا بنے گا كالیا، تیری تو دونوں  اے ٹی ایمز آف شور نكلیں، خواجہ آصف کی ٹویٹ


ویب ڈیسک April 30, 2016
تیرا كیا بنے گا كالیا، تیری تو دونوں  اے ٹی ایمز آف شور نكلیں، خواجہ آصف کی ٹویٹ، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے تحریك انصاف كے سربراہ عمران خان كا نام لیے بغیر ان پر فلمی انداز میں تنقید كر ڈالی۔

سماجی رابطے كی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے كہا كہ تیرا كیا بنے گا كالیا، تیری تو دونوں اے ٹی ایمز آف شور نكلیں۔ پانامہ لیكس كے معاملے پر اپنی سخت ترین حریف تحریك انصاف كو تنقید كا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے پنجابی میں کہا کہ ''ہور رولا پاؤ''۔





واضح رہےکہ خواجہ آصف کی جانب سے یہ تنقید جہانگیر ترین کے اس بیان پر سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی آف شور کمپنیاں ہیں جو ان کے بچوں کے نام پر ہیں۔

مقبول خبریں