پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون پارٹی دفتر کا افتتاح کرنے لاہور پہنچ گئے

پنجاب میں وكٹیں گرانے نہیں بلكہ لوگوں كے دل جیتنے آئے ہیں، رضا ہارون


ویب ڈیسک April 30, 2016
پنجاب میں وكٹیں گرانے نہیں بلكہ لوگوں كے دل جیتنے آئے ہیں، رضا ہارون، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: پاك سرزمین پارٹی كے رہنماؤں نے پنجاب میں بھی قدم ركھ دیئے جہاں پارٹی كے سینئر رہنما رضاہارون پارٹی دفتر كا افتتاح كرنے لاہور پہنچ گئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق كراچی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر پارٹی كے رہنما مبین قاضی ایڈووكیٹ اور افتخار رندھاوا نے رضا ہارون کا استقبال كیا، لاہور پہنچنے كے بعد رضا ہارون نے حضرت علی ہجویریؒ كے مزار پر حاضری دی جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات كرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے باہر پہلا قدم داتا كی نگری میں ركھا ہے اور وہ پنجاب میں وكٹیں گرانے نہیں بلكہ لوگوں كے دل جیتنے آئے ہیں۔

رضا ہارون نے كہا كہ پنجاب سمیت ملك بھر سے لوگ رابطے میں ہیں اور پاك سرزمین پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ كرپشن ختم كیے بغیر ملك ترقی نہیں كرسكتا، كرپشن كا خاتمہ ہی ملك كی بقا ہے۔

مقبول خبریں