ریاض پیرزادہ کا یوٹرن شہریار اور نجم سیٹھی کے گن گانے لگے

شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وفاقی وزیر


Sports Reporter May 12, 2016
شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ریاض پیرزادہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ یوٹرن لیتے ہوئے شہریارخان اور نجم سیٹھی کے گن گانے لگے۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں میں پروفیشنل افراد شامل ہیں، شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان سپر لیگ کو انھوں نے کامیاب بنا کر دکھایا ہے، اسی طرح انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنایا گیا، ان کے ماضی میں سٹے بازی میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ریاض پیرزادہ نے کئی بار بورڈ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔