
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 5 دہشت گردوں کی سزا کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے توثیق کردی۔ جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں ملوث مجرم سمیت سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث مجرم بھی شامل ہیں۔
#COAS confirms death sentence to 5 hardcore terrorist perpetrator f Safoora bus attk,Sabeen Mahmud's killing,IED near Saleh Masjid-Mil Court
— Gen(R) Asim Saleem Bajwa (@AsimBajwaISPR) May 12, 2016
آئی ایس پی آر کے مطابق پانچوں دہشت گردوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا گیا جب کہ سزا پانے والوں میں ملٹری کورٹ صالح مسجد کے قریب دھماکے میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں میں حافظ ناصر، محمد اظہر، طاہر حسین منہاس، سعد عزیز اور اسد الرحمان شامل ہیں اور تمام سزا یافہ دہشت گرد القاعدہ کے سرگرم کارکن ہیں۔ طاہر منہاس پر 9 مقدمات ہیں،سعد عزیز پر 10، اسد الرحمن پر 4، حافظ ناصر پر 5 مقدمات ہیں۔