پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ایرانی گورنر

دو طرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے سے دونوں ملکوں میں معاشی اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا، صادق حسین عابدین۔


ویب ڈیسک November 18, 2012
دو طرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے سے دونوں ملکوں میں معاشی اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا، صادق حسین عابدین۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: ایران کے صوبہ فارس کے گورنر صادق حسین عابدین نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

پشاور میں خیبر پختونخواہ کی کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی گورنر کا کہنا تھا کہ تجارتی شعبے میں صوبہ فارس کو عالمی سطح پر نمایاں حثیت حاصل ہے، ایران خیبر پختونخوا کے تاجروں کے ساتھ پھلوں، ماربل اور دیگر معدنیات کی تجارت کے معاملے پر غور کرے گا۔
صادق حسین عابدین کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے سے پاکستان اور ایران میں معاشی اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا اور باہمی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا ۔
واضح رہے کہ ایران پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ فراہم کررہا ہے جب کہ عالمی دباؤ کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی عمل درآمد جاری ہے

مقبول خبریں