ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان ہلاک

موٹر سائیکل سوار دانش خان اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گرین بیلٹ میں لگے کھمبے سے جاٹکرایا۔


Staff Reporter November 19, 2012
گلشن اقبال پولیس کے مطابق شیراز اپنے دوست شاہ جہاں کے ہمراہ جارہا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر ایلویٹڈ یوٹرن کے قریب عقب سے آنیوالی تیز رفتار منی بس نے ٹکر مار دی. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس کے مطابق شیراز اپنے دوست شاہ جہاں کے ہمراہ جارہا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر ایلویٹڈ یوٹرن کے قریب عقب سے آنیوالی تیز رفتار منی بس نے ٹکر مار دی جس سے شیراز ہلاک اور اس کا دوست شاہ جہاں زخمی ہوگیا، متوفی شیراز بھٹائی آباد گلستان جوہر کا رہائشی تھا۔

علاوہ ازیں نیو ٹائون تھانے کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار دانش خان اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گرین بیلٹ میں لگے کھمبے سے جاٹکرایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔