تمام جرنیلوں کوایک لاٹھی سے نہ ہانکاجائےایکس سروس مین

فوج کوبرا بھلا کہنے کی بجائے کرپٹ لوگوں کا احتساب کیاجائے،مجلس عاملہ کی اپیل


Numainda Express November 19, 2012
فوج کوبرا بھلا کہنے کی بجائے کرپٹ لوگوں کا احتساب کیاجائے،مجلس عاملہ کی اپیل فوٹو: فائل

لاہور: سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی کی طرف سے میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ جرنیلوں کو بطور ایک کلاس اور فوج کو بطور ایک ادارہ برا بھلا کہنے کی بجائے غلط کام کرنے والوں کو بے نقاب کرنا چاہیے تاکہ قوم برے اور اچھے کی تمیز کرسکے۔

ایکس سروس مین سوسائٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض علی چشتی کی صدارت میںمنعقد ہوا۔اس میں ذرائع ابلاغ سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ حقائق کو درست پیرائے میں بیان کرے۔ لاہورریلوے گالف کورس کی زمین وفاقی وزارت ریلوے،چیرمین ریلوے اورایم ڈی ریلوے کی طرف سے ٹھکانے لگائی گئی تھی۔حکومت کے سربراہ کوبھی فرائض سے غفلت کا مرتکب ٹھہرایا جائے۔نامزدجرنیل بھی''چین آف کمانڈ''کے تحت بعض جرنیلوں کے ماتحت کام کر رہے تھے،انکا بھی احتساب کیا جائے۔