سینٹرل کنٹریکٹ سے آفریدی کی چھٹی احمد شہزاد اور عمر اکمل کی تنزلی کا امکان

اسپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے کے بعد کم بیک کرنے والے محمد عامر کو اس بار سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔


Sports Reporter May 22, 2016
اسپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے کے بعد کم بیک کرنے والے محمد عامر کو اس بار سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم سے ڈراپ شاہد آفریدی سے سینٹرل کنٹریکٹ بھی چھن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جون میں متوقع قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سے شاہد آفریدی کی چھٹی ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈسپلن مسائل کی وجہ سے نظر انداز احمد شہزاد، عمر اکمل کی تنزلی ہوسکتی ہے، اسپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے کے بعد کم بیک کرنے والے محمد عامر کو اس بار سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے نئے معاہدوں میں تنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیشکن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم سے شاہد آفریدی کو ڈراپ کردیا تھا جب کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔