پیپلز ورکس پروگرام کے منصوبے بر وقت مکمل کیے جائیں

ملازمین کے مسائل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید بہترکرنا چاہتے ہیں جس سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔


Numainda Express November 21, 2012
ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حیسکو چیف کا اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی نے کہا ہے کہ ہر ادارے میں ہیومن ریسورسزکا بہت اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ ادارے سے منسلک تمام ملازمین کے جملہ مسائل ہیومن ریسورسز ایڈمن کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں.

ہم اسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید بہترکرنا چاہتے ہیں جس سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز حیسکو کانفرنس ہال میں کنسٹرکشن، ایچ آر اینڈ ایڈمن کے افسران سے میٹنگ میں کیا۔ اس موقع پرافسران نے حیسکو چیف کو انتظامی معاملات کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ حیسکو چیف نے کنسٹرکشن ڈویژن کے افسران کو ہدایت کی کہ تجویزکردہ پیپلز ورکس پروگرام ون اور ٹو کے تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور دوران ان علاقوں کے عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن علی انور جوکھیو، فنانس ڈائریکٹر قاضی خالد جونیجو، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن امید علی قریشی، منیجر ایڈمن سید عمران علی عسکری، منیجرلیگل اینڈ لیبر لونگ خان جکھرانی، منیجر ایچ آر ایم طارق مجید میمن، ڈپٹی منیجر سروسز عثمان میمن، ڈپٹی منیجر ٹی ایم پی مانجھی خان ہنگورجو و دیگر بھی موجود تھے۔