10 سال کے اندر اداکاری کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دوں گی انوشکا شرما

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ انجوائے کیا ، وہ بہت خوبیوں کے مالک اور اچھے انسان ہیں،انوشکا شرما


ویب ڈیسک November 21, 2012
شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ انجوائے کیا ، وہ بہت خوبیوں کے مالک اور اچھے انسان ہیں،انوشکا شرما فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ انوشکا شرما کا کہناہے کہ وہ 10 سال کے اندر اداکاری کے پیشے کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیں گی ۔

ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران انوشکا شرما نےکہا کہ میں ایک ہی کام سالوں تک نہیں کر سکتی ، اس لئے فیصلہ کیاہے کہ بالی ووڈ کو 10 سال کے اندر خیر باد کہہ دوں گی، ایک سوال کے جواب میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ انجوائے کیا ، وہ بہت خوبیوں کے مالک اور اچھے انسان ہیں ۔

انوشکا نے مزید کہا کہ کنگ خان میں ایسی خوبیاں بھی ہیں، جو کسی اور میں نہیں ، انہی خوبیوں کی وجہ سے وہ ہمیشہ اسپیشل رہیں گے ۔