متنازع بیانات پربگ بیش میں قربانی کا بکرا بنایاگیا کرس گیل کا شکوہ

لیگ انتظامیہ نے میرا نام خراب کیا اور مجھے مذاق کا نشانہ بناکر رکھ دیاگیا، گیل


Sports Desk June 04, 2016
لیگ انتظامیہ نے میرا نام خراب کیا اور مجھے مذاق کا نشانہ بناکر رکھ دیاگیا، گیل:فوٹو:فائل

ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل نے دعویٰ کیاکہ خواتین سے متعلق حالیہ متنازع بیانات میں انھیں ' قربانی کا بکرا ' بنایاگیا ہے۔

کرس گیل نے دعوی کیا کہ بگ بیش لیگ نے دہرا معیاراپنارکھا ہے اورانھوں نے اس معاملے پرمجھے ' قربانی کا بکرا بنایا، لوگ اپنے ایجنڈے کے تحت کسی کو بدنام کرنے پر تل جاتے ہیں، یہ بدقسمتی کی بات ہے ، لیگ انتظامیہ نے میرا نام خراب کیا اور مجھے مذاق کا نشانہ بناکر رکھ دیاگیا۔

واضح ر ہے کہ سال نو پربگ بیش کے دوران آسٹریلوی خاتون صحافی کو لائیو شو میں مے نوشی کیلیے ساتھ چلنے کی دعوت دینے پر گیل تنقید کا نشانہ بنے تھے جس پر میلبورن رینگیڈز نے ان پر جرمانہ بھی عائد کردیا تھا۔