کراچی میں زمین پر قبضے کی جنگ کی وجہ سے ہی ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے، قائم علی شاہ

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2016

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن وامان کا سب سے بڑا مسئلہ لینڈ مافیا ہے زمین پر قبضے کی جنگ کی وجہ سے ہی ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی اصطلاح ہی کراچی سے شروع ہوئی اور یہاں  تو جھگڑا ہی زر اور زمین کا رہا ہے جبکہ تیسری چیز کا نام نہیں لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جب اقتداد سنبھالا توسب سے پہلا تحفہ یہ ملا کہ لینڈ ریونیو کے ریکارڈ کو آگ لگ گئی اور زیادہ تر ریکارڈ ہی جل گیا اورجب قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا آغا زکیا تو پتہ چلا کہ زمینوں پر قبضوں میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں کارروائیوں کے دوران بیشتر بڑے بڑے افراد کی سفارشیں بھی آئیں لیکن ہم نے پھر بھی اپنے فرض میں کوتاہی نہیں برتی اور ساڑھے 6 ہزار ایکڑ رقبہ وا گزار کرایا اور بڑے بڑے لوگوں کے قبضے سے اربوں روپے کی زمین کا قبضہ چھڑایا۔

وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا امن وامان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے اسی وجہ سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا اور دہشت گردی کو فروغ ملا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔