916 کروڑ کاغیر ملکی قرضہ 204 کروڑ ڈالر سود سمیت ادا

آئی ایم ایف کو پہلی سہ ماہی میں 44.4 کروڑ اصل قرض اور اس پر 3.1 کروڑ ڈالر سود دیا گیا۔


Business Reporter November 27, 2012
آئی ایم ایف کو پہلی سہ ماہی میں 44.4 کروڑ اصل قرض اور اس پر 3.1 کروڑ ڈالر سود دیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیرملکی قرضوں میں 91.6 کروڑ ڈالرکے پرنسپل اور 20.4 کروڑ ڈالر کے سود کی ادائیگی کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 1.120ارب ڈالر کی رقم قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ کی گئی، آئی ایم ایف کو 44.4 کروڑڈالر کی اصل رقم اور اس پر 3.1 کروڑڈالر کا سودادا کیا گیا، حکومتی قرضوں پر 36.5 کروڑ ڈالر کی اصل رقم اور 14.2کروڑ ڈالر کا سود ادا کیا گیا ، پبلک سیکٹرانٹرپرائزز کے قرضوں میں سے 6.3 کروڑ ڈالر کی اصل رقم اور 1 کروڑ ڈالر کا سود ادا کیا گیا، بینکوں سے لیے گئے قرض میں سے 50 لاکھ ڈالر کی اصل رقم ادا کی گئی جبکہ نجی شعبے سے حاصل کردہ غیرملکی قرضوں میں سے 3 کروڑ ڈالر کی اصل رقم اور 1.7 کروڑ ڈالر کے سود کی ادائیگی کی گئی۔

مالی سال 2011-12 کے دوران مجموعی طور پر 4.507 ارب ڈالر ادا کیے گئے جس میں سے 3.489 ارب ڈالر اصل قرض اور سود کی مد میں 1.019 ارب ڈالر کی ادائیگیاں شامل ہیں، مالی سال 2010-11 کے دوران مجموعی طور پر 3.948 ارب ڈالر کے قرض اور سود کی ادائیگی کی گئی جس میں 2.874ارب ڈالر اصل قرض اور 1.074 ارب ڈالر کی سود کی ادائیگی شامل ہے۔

مالی سال 2011-12کے دوران آئی ایم ایف کو مجموعی طور پر 1.318 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس میں 1.154 ارب ڈالر اصل قرض اور 16.4 کروڑ ڈالر کے سود کی ادائیگی شامل ہے جبکہ مالی سال 2010-11کے دوران آئی ایم ایف کو 2.573 ارب ڈالر ادا کیے گئے جس میں 1.816 ارب ڈالر کا قرض اور 75.6 کروڑ ڈالر کے سود کی ادائیگیاں شامل ہیں۔