کراچی ہاکی کلب آف پاکستان کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

عظیم شخصیت کی سماجی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہوگا، صدر پی ایچ ایف


Sports Reporter July 11, 2016
عظیم شخصیت کی سماجی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہوگا، صدر پی ایچ ایف۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے کراچی ہاکی کلب آف پاکستان کو ان سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

اس حوالے سے صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہناہے کہ ہاکی کلب آف پاکستان کو عبدالستار ایدھی سے منسوب کیا جارہا ہے، عظیم شخصیت کی سماجی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی نے بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نام عبدالستار اسٹیڈیم رکھنے کی تجویز دیتے ہوئے پی سی بی کی گورننگ باڈی سے نام کی منظوری دینے کی درخواست دی ہے۔