میری فلم ’’تلاش‘‘ ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروائے گی عامر خان

اس فلم میں رانی مکھر جی بغیر کسی میک اپ کے نظر آئیں گی۔


ویب ڈیسک November 28, 2012
فلم ’’تلاش‘‘ میں عامر خان 2 سال بعد انسپکٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ فوٹو: پبلیسٹی

QUETTA: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے وہ اپنی فلم تلاش سے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروانے جارہے ہیں۔

ممبئی میں اپنی فلم کی پروموشنل تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ نئی فلم ''تلاش'' ایک انوکھی فلم ہے، حقیقت پر مبنی یہ فلم نئے رویوں اور زاویوں سے تخلیق کی گئی ہے۔ اس لئے وہ امید کرتے ہیں کہ شائقین کو ان کی یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔ فلم ''تلاش'' میں عامر خان 2 سال بعد انسپکٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ عامر کا کہنا ہے کہ اس فلم کے بعد شاید ان کے مداح انہیں مسٹر آف سسپینس کہنا شروع نہ کردیں ۔

اس فلم میں رانی مکھر جی بغیر کسی میک اپ کے نظر آئیں گی۔ سسپنس سے بھرپور اس فلم کے لئے عامر خان نے خاص طور پر چھ ماہ سوئمنگ سیکھی ہے۔