مکہ مکرمہ میں واقع پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں آتشزدگی

عمارت میں آگ اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، محکمہ شہری دفاع حکام


ویب ڈیسک July 17, 2016
حادثے کے وقت عمارت میں کسی مسافر یا معتمر کے موجود ہونے کی اطلاع نہیں ، محکمہ شہری دفاع فوٹو: فائل

پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں آگ لگ گئی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ کی شاہراہ عبداللہ پر واقع پاکستانی حج کمیشن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے کچھ حصے کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کا عملہ پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پالیا۔

محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، حادثے کے وقت عمارت میں کوئی مسافر یا معتمر موجود نہیں تھا۔

مقبول خبریں