سونے کی قیمت 200 روپے بڑھ کر 63200 روپے تولہ ہوگئی

فی دس گرام سونے کی قیمت54171 روپے ہوگئی۔


Business Reporter December 01, 2012
چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے کے اضافے سے1190 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کے اضافے سے 1730 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جسکے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر63200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت54171 روپے ہوگئی، چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے کے اضافے سے1190 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 21.43 روپے بڑھ کر 1020 روپے ہوگئی۔