عالمی اداروں کامتاثرین سیلاب کیلیے وطن کارڈ پروگرام پر اظہاراطمینان

متاثرین میں38 ارب تقسیم کیے، بریفنگ،دیگرممالک میں یہ منصوبے شروع کرینگے ،عالمی ڈونرز.


Numainda Express December 01, 2012
متاثرین میں38 ارب تقسیم کیے، بریفنگ،دیگرممالک میں یہ منصوبے شروع کرینگے ،عالمی ڈونرز. فوٹو: فائل

عالمی بنک، یوایس ایڈ، اٹلی کی حکومت اورحکومت برطانیہ کے ادارے ڈی ایف آئی ڈی نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلیے پاکستان میں شروع کئے گئے پائلٹ منصوبے کیش ٹرانسفرڈپروگرام کی شفافیت پر اطمینان کااظہارکیاہے اوراس پروگرام کوکامیاب قرار دیدیاہے۔

پاکستان میںسال 2010ء اور 2011ء کے دوران تاریخ کے بدترین سیلاب سے متاثرہ 9 لاکھ 67 ہزار خاندانوں میں وطن کارڈزکے ذریعے 38 ارب روپے گزشتہ 14ماہ کے عرصہ کے دوران تقسیم کئے جا چکے ہیں کابینہ ڈویژن میں عالمی ڈونرز ایجنسیوں اورپاکستانی حکام کادوروزہ اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیااجلاس کے شرکا کواس پائلٹ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے بارے میں بریف کیاگیا۔

09

اجلاس کی صدارت قائم مقام سیکریٹری کابینہ ڈویژن سید ارشدعلی نے کی،عالمی اداروں کے نمائندوں نے وطن کارڈز کے ذریعے متاثرین سیلاب میں رقوم کی تقسیم کاعمل شفاف قراردیتے ہوئے پاکستان میں شروع کیے گئے اس پائلٹ پراجیکٹ کوکامیاب قراردیاہے۔

اس پروگرام کا دوسرا اور آخری یہ مرحلہ آئندہ سال جون میں مکمل ہو جائیگا، عالمی ڈونرز ایجنسیوں نے اس پروگرام کی فنڈنگ کی ہے کابینہ ڈویژن کو اس پروگرام کی نگرانی اورعملدرآمدکی ذمہ داری دی گئی ہے۔