تحقیقاتی ٹیموں نے یوم عاشور دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی

تحقیقاتی ٹیموں نے رپورٹ میں کہاکہ دھماکہ ایک سوگزکے فاصلے سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا.


Numainda Express December 01, 2012
تحقیقاتی ٹیموں نے رپورٹ میں کہاکہ دھماکہ ایک سوگزکے فاصلے سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا. فوٹو: فائل

KARACHI: تحقیقاتی ٹیموں نے یوم عاشور پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونیوالے بم دھماکے کی حتمی رپورٹ تیارکرلی۔

کمشنری بازارمیں ہونیوالابم دھماکہ 6 کلو وزنی اور دکان کے سائن بورڈ کے پیچھے رکھاگیا تھا۔ دھماکے میں نٹ، بال بیئرنگ اور چھروں کا استعمال ہوا۔ تحقیقاتی ٹیموں نے رپورٹ میں کہاکہ دھماکہ ایک سوگزکے فاصلے سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ۔ دھماکے میں 7 افرادجاں بحق جب کہ 131 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔