برازیل میں محفوظ رہنے کا نسخہ ہر وقت جیب میں تھوڑی رقم رکھیں

سیاحوں کو ریو کی شاہراہوں پر زیورات اور قیمتی چیزیں ساتھ لے کر نہیں چلنا چاہیے


Sports Desk July 30, 2016
سیاحوں کو ریو کی شاہراہوں پر زیورات اور قیمتی چیزیں ساتھ لے کر نہیں چلنا چاہیے. فوٹو: فائل

لاہور: ریو اولمپکس کے دوران شائقین گیمز کے محفوظ رہنے کا آسان نسخہ یہ ہے کہ ان کی جیب میں ہر وقت رقم موجود ہونی چاہیئے، یوں ان کی جان محفوظ رہ سکتی ہے۔

یہ ہدایت فرنچ سیاحوں کو برازیل جانے سے قبل حکومت نے دی ہے، فرنچ سیکیورٹی ایڈوئزری میں کہا گیا کہ سیاحوں کو ریو کی شاہراہوں پر زیورات اور قیمتی چیزیں ساتھ لے کر نہیں چلنا چاہیے تاہم ان کی جیب میں ہمہ وقت 20 سے 50 ریائس موجود ہونا لازمی ہے، حملہ ہونے کی صورت میں انھیں مزاحمت سے باز رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

ریو ڈی جنیرومیں جرائم کی شرح بلند اور سرراہ لوٹ مار کے واقعات رونما ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے، اسی طرح امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں، انھوں نے اپنے ملکی شائقین سے کہا ہے کہ وہ کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ سے ٹرانزیکشن کے بعد اپنے اکائونٹس کا تواتر سے جائزہ لیتے رہیں۔

مقبول خبریں