پاک بھارت کرکٹ سیریزپاکستان کا 4 رکنی سیکیورٹی وفد بھارت پہنچ گیا

25 دسمبرسے 6 جنوری تک پاک بھارت ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔


ویب ڈیسک December 01, 2012
25 دسمبرسے 6 جنوری تک پاک بھارت ٹیموں کے درمیان 2 ٹونٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

پاک بھارت کرکٹ سیریزسے پہلے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کا 4 رکنی سیکیورٹی وفد بھارت پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی وفد 8 دن تک بھارت کے 5 شہروں میں کا دورہ کرے گاجہاں یہ میچز کھلیں جائیں گے،وفد میں پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی سہیل خان، عثمان واہلہ، احسان قادر اور ندیم سرور شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم 22 دسمبرکو بنگلور کے لئےروانہ ہوگی جبکہ 25 دسمبرسے 6 جنوری تک پاک بھارت ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔