کبھی نہیں چاہوں گا سلمان جیل جائے سنجے دت

سلمان کی کامیابیوں کے دعا گو ہوں کیوں کہ وہ میرا چھوٹا بھائی ہے اور ہمیشہ رہے گا، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک July 30, 2016
سلمان کی کامیابیوں کے دعا گو ہوں کیوں کہ وہ میرا چھوٹا بھائی ہے اور ہمیشہ رہے گا، بالی ووڈ اسٹار۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ جیل کی زندگی آسان نہیں اور میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ سلمان خان جیل جائیں۔

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کا اپنی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان اور میرے درمیان کسی قسم کی ناراضی نہیں ہے اور ہم مصروفیات کے باعث ہر وقت آپس میں ملاقات نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارے تعلقات پر من گھڑت خبریں بنانا چھوڑ دے، میں سلمان کی کامیابیوں کے دعا گو ہوں کیوں کہ وہ میرا چھوٹابھائی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان سے کوئی اختلاف نہیں وہ میرا چھوٹا بھائی ہے، سنجے دت

سنجے دت نے کہا کہ جیل کی زندگی آسان نہیں اور میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ سلمان جیل جائے جب کہ اس کے مقدمات سے بری ہونے پرخوش ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار سلمان خان اورسنجے دت میں ناراضی کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن سنجو بابا نے کئی بار ان خبروں کی تردید کی ہے تاہم سلو میاں اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں