چیئرمین پی سی بی کی وطن واپسی انگلینڈ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن

لارڈز میں یادگار کامیابی حاصل ہوئی، پاکستان کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کرسکتا ہے، شہریار خان


Sports Reporter August 10, 2016
لارڈز میں یادگار کامیابی حاصل ہوئی، پاکستان کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کرسکتا ہے، شہریار خان۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز/فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان طویل دورہ انگلینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

اس دوران انھوں نے میچز بھی دیکھے اور چھٹیاں بھی گذاریں، دریں اثنا لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ مصباح الحق کی کپتانی میں ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف کارکردگی اچھی رہی، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔

لارڈز میں یادگار کامیابی حاصل ہوئی، پاکستان کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کرسکتا ہے، انھوں نے ٹیسٹ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنانے والے نئے پلیئرز بھی اپنا انتخاب درست ثابت کریں گے، محمد حفیظ کا مستقبل اب سلیکٹرز کے ہاتھ میں ہے۔