ون ڈے سیریز قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر جنید کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

مجھے لیگ اور کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی، جنید خان


Sports Reporter August 10, 2016
مجھے لیگ اور کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی، جنید خان۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں بھی قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر جنید خان کے صبرکا پیمانہ لبریزہوگیا، فاسٹ بولر نتائج کی پرواہ کیے بغیر دل کی بات زبان پر لے آئے، انھوں نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ مجھے کس وجہ سے باہر رکھا گیا۔

جنید خان نے کہا کہ تین بار فٹنس کیمپ میں مدعو کیا گیا، 10 فیصد فٹ ہوں اور دنیا کی ساری ٹیموں کے خلاف کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے لیکن اس کے باوجود ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ میں بھی ٹیم میں جگہ نہ ملنا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

ذرائع کے مطابق حتمی اسکواڈ کا انتخاب کرتے وقت جنید خان کے نام پر بھی غور کیا گیا، تاہم سلیکشن کمیٹی کے بعض ارکان اس بات پرمتفق نظر آئے کہ گھٹنے کے آپریشن کے بعد پیسر کی بولنگ میں پہلے جیسا دم خم نہیں رہا، جس کے بعد بولنگ کے ساتھ بہترفیلڈنگ کے پیش نظر عمر گل کو ترجیح دی گئی، جنید خان نے مزید کہاکہ مجھے لیگ اور کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔