سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ 54 برس کے ہوگئے

مراد علی شاہ وزیرِاعلیٰ نامزد ہونے سے قبل وہ خزانہ، توانائی اور آبپاشی کی وزارتوں پر فائز رہ چکے ہیں


ویب ڈیسک August 11, 2016
مراد علی شاہ نے اپنی 54 ویں سالگرہ کا کیک اقلیتی برادری کے دن پر ان کے ساتھ کاٹا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: صوبہ سندھ کے 26 ویں وزیر اعلی مراد علی شاہ 54 برس کے ہوگئے جہاں انہوں نے آج اپنی 54 ویں سالگرہ کا کیک اقلیتی برادری کے ساتھ کاٹا۔

11 اگست 1962 کوجامشورو میں پیدا ہونے والے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی 54 ویں سالگرہ کا کیک اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ساتھ کاٹا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سندھ کی ترقی کے لئے میرا کام بولے گا

مراد علی شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ عبداللہ شاہ کے صاحبزادے اوراین ای ڈی یونیورسٹی سے شعبہ سول انجینئرنگ سے فارغ التحصیل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکا کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی سے بھی سول اسٹرکچرل انجینئرنگ اوراکنامک انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔ مراد علی شاہ نے حصولِ تعلیم کے بعد اپنے کریئرکا آغازواپڈا میں بطورجونیئرانجنیئرکیا اورپھرپورٹ قاسم اتھارٹی، حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورکراچی فش ہاربر پربھی مختلف عہدوں پرفائز رہے.

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں صفائی کے لیے وزیراعلی کی نئی ڈیڈ لائن

مراد علی شاہ کو سیاست وراثت میں ملی، وہ 2002 میں پہلی مرتبہ دادو سے اپنے والد عبداللہ شاہ کی نشست سے منتخب ہوئے تھے، 2008 اور 2013 میں بھی انہوں نے اسی نشست سے کامیابی حاصل کی۔ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے دوراقتدارمیں کئی اہم عہدوں پرفائزرہے ہیں، انہیں اسمبلی کے قوانین کا بھی اچھی طرح علم ہے جس کی وجہ سے وہ ایوان میں اکثر اپوزیشن ارکان کے لیے سخت جان حریف ثابت ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کو قانونی اعتبارسے ہدف تنقید بنانا کافی مشکل ہوتا ہے۔

مقبول خبریں