آرٹس کونسل کے الیکشن25دسمبر کو ہونگے شیڈول کا اعلان

اردو کانفرنس کے بعد الیکشن کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا،2پینل مدمقابل ہونگے.


Cultural Reporter December 04, 2012
اردو کانفرنس کے بعد الیکشن کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا،2پینل مدمقابل ہونگے. فوٹو: آرٹ کونسل کراچی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سالانہ انتخابات برائے سال2013کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ اعلان آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا جو احمد شاہ کی صدارت میں ہوا، آرٹس کونسل کے سالانہ انتخابات25دسمبر2012 بروز منگل منعقد ہونگے، 5دسمبر کو ووٹر لسٹ آویزاں کی جائے گی جس پر7دسمبر تک اعتراض داخل کیے جاسکیں گے، اسی روز مکمل فہرست جاری کردی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی8دسمبر کو جاری کیے جائیں گے، 10دسمبر تک اس کی وصولی کی جائے گی، 12دسمبر کو اسکرونٹی کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی واپس لینے کی تاریخ14دسمبر ہوگی،15دسمبرکو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی،25دسمبر کو صبح 11بجے جنرل باڈی اجلاس ہوگا جس کی صدارت آرٹس کو نسل کراچی کے چیئرمین کریں گے۔

2

جنرل باڈی اجلاس کے بعد پولنگ ہوگی، 6دسمبر سے ہونے والی پانچویںعالمی اردو کانفرنس کے بعد انتخابی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا، اس سال بھی آرٹس کونسل کے انتخابات میں 2 بڑے پینلز مد مقابل ہوں گے۔

اس سال بھی شہر قائد پینل نے بھر پور تیاریوں کے ساتھ انتخابات میںحصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گزشتہ کئی سال سے آرٹس کونسل میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونیوالے احمد شاہ پینل بھی اس سال بہت پراعتماد ہے، احمد شاہ پینل کے کارکنان نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں، شہر قائد پینل نے گزشتہ دنوں دعوت حلیم سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

مقبول خبریں