سلمان خان نے انوپم کھیر کا مذاق بنا ڈالا

سلمان خان نے ٹوئٹر پرانوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ جملے کسے۔


ویب ڈیسک August 27, 2016
سلمان خان نے ٹوئٹر پرانوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ جملے کسے۔ فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ساتھی اور سینئر اداکار انوپم کھیر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذاق بنا ڈالا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور اپنی فلمی مصروفیات کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں جب کہ سلو میاں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکاروں سے رابطے کے علاوہ مزاح بھی کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک سینئراداکارکا مذاق بنا ڈالا ہے۔

https://twitter.com/BeingSalmanKhan/status/769180438329950208

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر61 سالہ اداکار انوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اوپر والا باقی باڈی بلڈر کی خیر کرے جب کہ سلو میاں کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی انوپم کھیر کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا اور بعض نے اس عمر میں بھی اداکار کے فٹ ہونے کی تعریف کی تاہم انوپم کھیر نے ٹوئٹ کے جواب میں سلمان خان کا شکریہ ادا کرکے جان چھڑائی۔

https://twitter.com/AnupamPkher/status/769185162022285312

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان اور انوپم کھیر نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مقبول خبریں